روس میں ایک آوارہ کتا بہت زیادہ موٹاپے کا شکار ہوگیا، اس کا وزن تقریباً 100 کلوگرام سامنے آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے، آوارہ کتے کو تو چھوڑیں اتنا وزن تو پالتوں کتوں کا بھی نہیں ہوتا۔ لیکن دریائے وولگا کے کنارے آباد مغربی روس کے ایک بڑے شہر نہیزنی نووگروڈ میں رہنے والا آوارہ کتا کروگیٹس اس قدر موٹا ہے کہ وہ بمشکل بیٹھے ہوئے جگہ سے اٹھ پاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑی جسامت والے کتے کی نسل گریٹ ڈین کے کتے 136 سے 181 کلوگرام تک وزن کے حامل ہوتے ہیں۔ لیکن درمیانے جثے کا آوارہ کتا تو 100کلوگرام کے اندر ہوتا ہے جو کہ بذات خود ایک حیرت اور اچنبھے کی بات ہے۔
تاہم مذکورہ بالا کتے سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ رضا کاروں کو حال ہی میں ملا ہے، اس کی کیفیت یہ ہے کہ یہ ہر رات اپنے موٹاپے کی وجہ سے تکلیف کے باعث چیختا اور چلاتا رہتا ہے۔
زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ بمشکل اٹھ پاتا ہے اور اس کے جوڑوں میں ناقابل برداشت درد رہتا ہے۔ اس کتے کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور وہ اس کے موٹاپے سے حیران رہ گئے
اس کے 100 کلوگرام وزن کے حوالے سے کوئی بھی یہ سمجھ نہیں پارہا تھا کہ ایک آوارہ کیوں کر اتنا فربہ ہوسکتا ہے۔