ڈزنی کا مشہور کردار علاء الدین اور اس کا جادوئی قالین شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوا۔
بھارت کے شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے ایک کونٹینٹ کریئٹر کیون کول تو علاء الدین اور اس کے جادوئی قالین سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر گوروگرام سے سڑک پر جادوئی قالین پر سفر کرتے علاء الدین کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو کیون کول کی ہی ہے جو کہ بالکل علاء الدین جیسے کپڑے پہن کر سڑک پر قالین کی طرح نظر آنے والا اسکیٹ بورڈ چلاتے لوگوں کو سلام کرتے اور پھر ایک دکان سے آئس کریم خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ اصل میں جنوری 2022ء میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جوکہ اب ایک بار دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔
یہ بھارتی کونٹینٹ کریئٹر اکثر ہی سڑکوں پر اسی طرح علاء الدین کے کردار کا روپ دھار کر سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے اور راہگیروں کو سلام کرتے نظر آتے ہیں اور کچھ لوگ ان کی اسکیٹ بورڈ کو اس انداز سے چلانے کی ٹیکنیک پر بہت حیران ہیں جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کو بالکل ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک جادوئی قالین ہے جو حرکت کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔