• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، شادی ایکٹ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں تیزی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں شادی ایکٹ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔

پنجاب کابینہ کے وزراء اور افسران نے رات 10 بجے کے بعد لاہور، راولپنڈی اور دیگر اضلاع کے درجنوں شادی گھروں پر چھاپے مارے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے، دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پانچ شادی گھر سیل کر دیے گئے اور درجن بھر کو وارننگ جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

قومی خبریں سے مزید