• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم حملہ

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم حملہ ہوا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ 

کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے کو گھناؤنا اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دو یہودی اسکولوں پر فائرنگ اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید