• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: شاپنگ سینٹر آتشزدگی، واقعے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائیکورٹ نے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کیخلاف درخواست فوری سماعت کےلیے منظور کرلی۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سی ای او فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیے۔

علاوہ ازیں کمشنر کراچی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) و دیگر کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ 

عدالت نے تمام اداروں سے 7 دسمبر تک تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے سے11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید