• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کوئی ادارہ بند نہیں کرسکتی، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی---فائل فوٹو
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی---فائل فوٹو 

نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کوئی ریگولر اپائنٹمنٹ نہیں کرسکتی، نگراں حکومت یہ بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی ادارہ بند ہوجائے۔

سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا۔

نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 9 اکتوبر 2023ء کو کمیٹی کی سفارشات پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ کمیٹی ملازمین کی بھرتی سے متعلق واضح ہدایت جاری کرے، عمل کریں گے، اسٹاف کی کمی دور کرنے یا ضروری پروگرام کے لیے کچھ لوگوں کی خدمات لینا پڑتی ہیں، یومیہ اجرت پر بھرتی کے لیے اشتہار کا پراسیس طویل ہوگا، ادارے کام نہیں کرسکیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی تجویز کرے کہ ڈیلی ویجز کے لیے اشتہار کی شرط لازمی ہے تو اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ کمیٹی کے ارکان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، مجھے کمیٹی کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، آج ہمیں واضح ہدایت کے ساتھ یہاں سے اٹھنا چاہیے تاکہ اگلی بار اس مسئلے کو دوبارہ نہ اٹھایا جائے۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ اسٹیٹ میڈیا کی اصلاحات کا پروگرام ڈسکس کریں۔

قومی خبریں سے مزید