• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرینِ سانحہ جڑانوالہ کو امداد نہ ملنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو امداد نہ دینے پر پنجاب حکومت کے خلاف دائر کی گئی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو امداد نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ میں 10 ہزار کے قریب کرسچن خاندان رہتے ہیں، 900 کےقریب لوگوں کو امداد فراہم نہیں کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے یارو مدد گار لفظ کی وضاحت کریں، جذباتی نہ ہوں۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت  کی جانب سے ابھی تک متاثرین کو امداد فراہم نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید