• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس: فائرنگ سے متاثرہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی

شاہراہ قراقرم پر بڈور کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کی، جس کے باعث بس ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چلاس عارف احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئی ہیں، مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق کوہستان، پشاور، غذر، چلاس، روندو، اسکردو، مانسہرہ اور سندھ سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید