کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی خاندان کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے مقدمے میں دو زخمی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 302، 324، 34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 2 زخمی افراد کو گرفتار کیا ہے، زخمی ملزمان قائم علی جناح جبکہ میر علی حیدر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسپتالوں میں گرفتار کرکے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ دو طرفہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔