• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے مذاکرات سے متعلق حکومت کو جواب دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے مذاکرات سے متعلق حکومت کو جواب دے دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کی رہائی کی صورت میں ہی مذاکراتی عمل شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدے کے باوجود ابھی تک ہمارے لوگوں کو رہا نہیں کیا۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی رہائی تک نہ مذاکرات کریں گے، نہ کوئی اور بات آگے چلے گی۔

واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی تھی۔

محسن نقوی نے کہا تھ کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید