نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ساڑھے 4 ہزار دھواں چھوڑنے والی بسیں چل رہی ہیں۔
احمد شاہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صنعتی آلودگی اور ہیوی ٹریفک کی آلودگی زیادہ ہے، سڑکوں پر موجود دھول بھی فضا میں آلودگی پیدا کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہوتے تھے، زمانہ ہو گیا ہے کہ گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ کا نظام ختم ہو گیا۔
نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کا جدید نظام ہونا چاہیے۔
اُنہوں نے ی بھی کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ جو خواہ مخواہ سڑکیں کھو دی ہوئی ہیں ان کا مسئلہ حل کریں۔