• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خنکی بڑھنے اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں خنکی بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 2 روز تک میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28  سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ  2 روز تک موسم خشک اور صبح کے وقت ہلکی دھند بھی رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق اور شام میں جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر مقامات پر رات میں اور میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید