لاہور(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں قرارداد مقاصد آئین کا حصہ بنی .جماعت اسلامی ہر شعبہ ہائے زندگی میں قیادت کی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے خواتین کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی پہلی دینی اور سیاسی جماعت ہے جس نے1988 میں خواتین کے حقوق کا چارٹر پیش کیا۔