• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنگا رام ہسپتال میں بجلی بند، ڈائلیسز بھی رک گئے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے،جنرل ہسپتال )گنگارام ہسپتال میں اچانک بجلی بند ہو گئی ، فاطمہ جناح میڈیکل بلاک ،میڈیسن، نیفرالوجی، یورولوجی وارڈز سمیت ڈائلیسز کی مشینری بھی بند ہوئی جبکہ نیورولوجی، پیتھالوجی وارڈز بھی متاثر ہوئی ہیں اور فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کے آپریشن تھیٹرز اور ڈائلسسز کاکام بھی رک گیا ۔طبی عملے کے مطابق ہسپتال میں پاور بیک اپ بھی نہیں چل سکاانتظامیہ کے مطابق بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات شروع کر دئیے گئے اور کچھ دیر بعد مرحلہ وار بجلی بحال کر لی گئی ۔صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے گنگارام ہسپتال میں بجلی بند ہونے پر فوری طور پر جنریٹرز چلا دیئے جاتے ہیں۔ آج گنگارام ہسپتال میں ڈائیلسز کروانے والا کوئی مریض داخل نہیں تھا۔