لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) باغبانپورہ کے علاقے اقبال نگر میں گھریلو جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے کوقتل کر دیا ، 35سالہ محمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر د یا۔ ں لوئر مال کے علاقہ سگیاں پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ 40 سالہ عادل خان کوقتل کردیا۔ پولیس نے خروری قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر دیرینہ عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔