لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کی ، پولیس خدمت مراکز، پولیس ویمن کونسل، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے جنسی جرائم کے خلاف سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کی ہدایت کی ۔ صنفی جرائم کی روک تھام اور موثر انوسٹی گیشن کیلئے بھی فوری اقدامات کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کی ای ٹیگ درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا، آئی جی نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پر ڈرائیونگ لائسنسنگ کے عمل کو آن لائن کر دیا گیا، آج شام سے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر سہولت فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مرکز لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا اور تحفظ مرکز کے سٹاف سے ملاقات کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔