• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب پوچھ رہے ہیں ،مجھے کیوں بلایا،عبدالقادر پٹیل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چالیس سال سے سیاست کرنے والے آج بھی عوام میں جانے سے بھاگ رہے ہیں، میاں صاحب جب سے لندن سے آئے ہیں ، پوچھ رہے مجھے کیوں بلایا ،وہ این اے 127سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کےورکرز کنونشن سے خطاب کر ر ہےتھے۔ کنونشن سے فیصل میر، نایاب جان،راو سرفراز خرم فاروق، پاسٹر ولیم ،ہما میر اور نویلہ میر نے بھی خطاب کیا۔عبد القادر پٹیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت جس کےچیئرمین کے پی کے میں بھی جا کر کہا رہا ہے الیکشن کراو اورشیروں کا شکاری لاہور میں بیٹھا ہوا ہے ۔ متوقع امیداوار فیصل میر نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ پی پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔نواز شریف وہ وزیر اعظم تھا جس نے اپنے ہمسایوں کو بھی سہولتیں نہیں دیں نواز شریف میں فیصل میر ہوں جب میں بچہ تھا میرے والد کو بلیک میل کرنے کے لیے میرے خلاف 302 پرچہ کیا میں نے اورمیرے قائد آصف زرداری نے تمھیں معاف کر دیا ۔