• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغل پورہ : سیوریج پائپ لائن میں دھماکہ ،5افراد زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)مغل پورہ آٹومارکیٹ کے قریب سیوریج لائن میں دھماکا ہوا ،جس کی زد میں آ کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکہ گٹروں میں گیس بھر جانے سے ہوا، زخمی ہونے والوں میں 23 سالہ علی رضا، 35 سالہ بلال اور بلال احمد، 45 سالہ آصف اور 28 سالہ فرحان نصیر شامل ہیں۔ دھماکے سے سیوریج لائن تباہ ہو گئی، گزرتی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا یہ دھماکہ گیس بھرنے کے باعث نہیں ہوا۔ سیوریج لائن میں جالی لگی ہے ۔