• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کے نام پرسیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،سنی تحریک

لاہور(خبرنگار) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے سیاسی اورمذہبی حقوق کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ، ا نہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف مذہبی، سیاسی، معاشی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی روک تھام کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، مذہب کے نام پر سیاست کو رواں رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ، پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہاں اسلام کا نفاذچاہتے ہیں،جمہوریت کے خلاف نہیں مگر حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنالیاغریب غربت کی طرف اور امیر بلندی کو چھو رہا ہے ۔