• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاثر ہے کہ وکلاء الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، حسن رضا پاشا

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ حسن رضا پاشا ۔ فوٹو: فائل
پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ حسن رضا پاشا ۔ فوٹو: فائل

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ تاثر ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار انتخابات کا التوا چاہتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران حسن رضا پاشا نے کہا کہ ہم انتخابات کا التوا نہیں چاہتے، پاکستان بار کونسل انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جلد آل پاکستان لائرز ریپریزنٹیٹوز کانفرنس کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔

حسن رضا پاشا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے نہ ہونے کی صورت میں سینئر ترین ممبر الیکشن کروا سکتا ہے، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو مطالبہ کیا ہے وہ الیکشن سے پہلے کیا ہے تا کہ انتخابات شفاف ہوں، سپریم کورٹ بار کے صدر عمرے پر گئے ہیں، جن کی واپسی پر کانفرنس بلائیں گے۔

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں مشاورت کریں گے جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید