• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی بجلی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔

منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم نہیں ہوئے، حکمرانوں کے اللے تللے بڑھ رہے ہیں، پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید