امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام، علماء کرام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کریں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ عافیہ کی رہائی اور پٹیشن سے متعلق رابطہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو ختم فرمائے اور میں عافیہ کو اپنے ساتھ لا سکوں۔