وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے گھر گئے اور انہیں پوتے کی ولادت کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور عطا تارڑ بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ، سینیٹر نوید قمر، نثار کھوڑو بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔
شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرجیل انعام میمن کو پوتے کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔