• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری کیس: سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین—فائل فوٹو
جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی تھی۔

جعلی ڈگری پر ایف آئی اے نے سابق سی ای او ڈریپ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید