• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شادی کی تقریب مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

نئی دہلی سے سوشل میڈیا پر ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں باراتیوں کو مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر لڑکی والوں سے گتھم گتھا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں پنیر پر شروع ہونے والی بحث اتنی بڑھ گئی کہ وائرل ویڈیو میں لڑکے والے اور لڑکی والے ایک دوسرے کو کرسیاں اُٹھا کر مارتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر بہت دلچسپ تبصرے بھی  کیے جا رہے ہیں۔