• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب مالی حالات کی وجہ سے مجھے کالج چھوڑنا پڑا: ابھیشیک بچن کا انکشاف

ابھیشیک بچن، فائل فوٹو
ابھیشیک بچن، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ خراب مالی حالات کی وجہ سے مجھے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے والد امیتابھ بچن نے ایک کمپنی بنائی تھی جس کے دیوالیہ ہونے پر مجھے اپنے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں فلموں کے سیٹ پر جا کر لوگوں کے لیے چائے بنایا کرتا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے پیسے کمانے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک اسکرپٹ بھی لکھی جسے والد نے رجیکٹ کر دیا۔

اداکار نے بتایا کہ 20 سال قبل ’فلم فئیر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے مہینوں پہلے ہی تیاری کر لی جاتی تھی کہ تقریب میں کس طرح کے ملبوسات پہنے جائیں گے لیکن میرے پاس اس وقت نئے کپڑے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے دو سال قبل بہن کی شادی میں جو شیروانی پہنی تھی وہ پہن کر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید