• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام چرن کی ایکٹنگ اسکول زمانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بھارت کے نامور اداکار رام چرن کی ایکٹنگ اسکول کے زمانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس کے بعد پرستار حمایت میں سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 38سالہ رام چرن کی کئی برس پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جو اُن کے ایکٹنگ اسکول کے زمانے کی لگ رہی ہے۔

ویڈیو میں رام چرن لمبے بالوں کے ساتھ تقریباً ناقابل شناخت لگ رہے ہیں، جو لگتا ہے کہ برسوں پہلے کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 16 برس سے فلم نگری میں موجود ہیں، انہوں نے ٹرپل آر سمیت کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے گئے۔

زیرگردش ویڈیو میں رام چرن لمبے بالوں کے ساتھ تقریباً ناقابل شناخت ہے، اُن کی مداحوں کے مطابق ویڈیو کو کئی برس بری نیت کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں رام چرن ایکٹنگ اسکول میں اداکاری کی مشق کررہے ہیں، اُن کے انداز پر کئی بار کلاس فیلوز کے قہقہے نکل جاتے ہیں۔

اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رام چرن کے مداحوں نے ردعمل دیا اور کہا کہ اس ویڈیو سے لگتا ہے کہ اداکار نے اس مقام تک پہنچنے کےلیے کافی طویل سفر طے کیا ہے۔

دوسرے نے کہا کہ اُس وقت کی بات چھوڑو اب یہ بین الاقوامی اسٹار ہے، تیسرے نے بتایا کہ یہ مشق اسٹیج کے خوف سے نجات کےلیے کروائی جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید