عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔
آج سے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے 4 سے 10 جنوری 2024ء تک کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری 2024ء کو آویزاں کی جائے گی۔
امیدوار 12 جنوری 2024ء تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور انتخابی نشانات 13 جنوری 2024 کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی۔