بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خود سمندر میں اتر گئے۔
انہوں نے خود تیراکی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب اور انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی وزیراعظم نے لکشدیپ کے ساحل سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں انہیں تیراکی کا مخصوص لباس، لائف جیکٹ اور آکسیجن ماسک پہنے سمندر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زیر سمندر سے بھی تصاویر شئیر کی ہیں۔
انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ لکشدیپ کے قدیم ساحلوں پر چہل قدمی باعث مسرت ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں انہیں ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتے، ساحل کی خاموشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔