• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فری لانسر اب بذریعہ پے پال پیسے وصول کر سکیں گے: نگراں وزیرِ آئی ٹی

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف---فائل فوٹو
نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف---فائل فوٹو

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسر کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آ کر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید