وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سیل نے لبنان سے کراچی پہنچے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا، جس کا پاسپورٹ ٹیمپرڈ شدہ ہے۔
گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کئے جانے والے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وزٹ ویزہ پر لیبیا گیا تھا۔ ملزم نے گجرانوالہ کے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا۔
تاہم ملزم جعلی ویزا اسٹیکر کی بنیاد پر ملزم اٹلی جانے میں ناکام رہا۔
ملزم نے ناکامی پر پاسپورٹ سے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکرز اتار دیئے تھے۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔