کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص نجی کمپنی کا اکاؤنٹنٹ ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت نہیں لگتا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا مزید کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار سوار شخص پر فائرنگ کی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول کی گاڑی سے کوئی سامان غائب نہیں ہوا ہے۔