• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے ۔

ایس پی لیاقت آباد شبیر بلوچ کے مطابق ناظم آباد چورنگی کے قریب انڈرپاس میں گاڑی پرمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جسےبعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی لیاقت آباد نے مزید بتایا کہ گاڑی میں ایک خاتون بھی موجود تھیں جو اتر کر رکشے میں چلی گئیں جبکہ موقع واردات سے پستول کے 3سے 4 خول بھی ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے،مقتول کی شناخت اصفر کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی سے اتر کر جانے والی خاتون سے پولیس نے رابطہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول اور خاتون ایک ساتھ کام کرتے تھے ،مقتول اصغر اسے گھر چھوڑنے آتا تھاتاہم بیان کے لئے لڑکی کو بلالیا گیا ہےجبکہ موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین