• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین صادق ن لیگ کے امیدوار این اے 150 جاوید اختر انصاری کے حق میں دستبردار

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و امیدوار این اے 150 ملتان میاں زین صادق نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ن لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی جاوید اختر انصاری کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 218 شیخ سلمان نعیم کی حمایت بھی کردی ،اس کا اعلان انہوں نے جلیل آباد یونین کونسل 32 میں تقریب میں کیا ، میاں زین صادق نے کہا میں اپنے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز کے فیصلوں کا پاپند ہوں۔ اس موقع پر جاوید اختر انصاری نے کہا کہ میاں زین صادقنے میرے حق میں دستبردار ہوکر مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کا ثبوت دیا ، شیخ سلمان نعیم نے کہا کہ کامیاب ہوکر عوام کے مسائل حل کروں گا۔
ملتان سے مزید