• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ 

مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سے اپنے زیادہ تر سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احکامات اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہودی اور اسرائیلی افراد کو نشانہ بنانے کی ممکنہ کوششیں کی جا سکتی ہیں خاص طور پر یہودی تعطیلات اور ان کے مقدس تہواروں کے مواقع پر یہ خطرہ زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 2020ء میں جب امریکا کی ثالثی میں ہونے والے ابراہام معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کیے تھے اور وہاں کی اسرائیلی اور یہودی برادری کو زیادہ نمایاں حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید