• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 تولہ سونے پر ساس بہو کا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا

دس تولہ سونے پر ساس بہو میں ہونے والا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کیس میں دونوں اطراف خواتین کیوں ہیں؟ ساس کا اس کیس سے کیا تعلق؟

وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ یہ جھگڑا ساس اور بہو کے درمیان ہی ہے، تنازع بھی 10 تولے سونے کا ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا بہو کو طلاق ہو چکی ہے؟

وکیل ساس ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جی طلاق ہو چکی اور تین بچے بھی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ حق مہر کتنا تھا؟ 

وکیل ذوالفقار نقوی نے جواب دیا کہ دو ہزار روپے حق مہر تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسٸلہ ہے۔

سپریم کورٹ نے ساس صبیحہ خانم کی اپیل خارج کر دی۔

واضح رہے کہ صبیحہ خانم نے سابقہ بہو سعدیہ کو 10 تولہ سونا دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید