• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے والے یوٹیوب چینل کے مالک، رپورٹر کو 5 سال کی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم وصول کرنے پر یوٹیوب چینل کے مالک اور رپورٹر کو سزا سنادی۔ 

عدالت نے مجرمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 10، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں مجرموں کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ 

مجرموں کے خلاف کلینک مالک نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ 

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال یوٹیوب چینل کا رپورٹر کیمرہ مین کے ساتھ میرے کلینک پر آیا، میرے کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کےلیے دھمکیاں دی گئیں۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان اپنا موبائل نمبر دے کر تین لاکھ روپے طلب کرنے لگے۔ ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے۔

قومی خبریں سے مزید