• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں چاہتی ہوں میرا شوہر مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو، یمنیٰ زیدی

اداکارہ یمنیٰ زیدی، فوٹو اسکرین گریب
اداکارہ یمنیٰ زیدی، فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں میرا شوہر مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا ہونے والا شوہر دل کا اچھا اور ذہین انسان ہو، مجھ سے اس کے تعلقات اچھے ہوں۔

میزبان نے یہ بات سن کر سوال کیا کہ آپ کے لیے شوہر کی ظاہری خوبصورتی زیادہ اہمیت نہیں رکھتی؟

یمنیٰ زیدی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرا شریکِ حیات میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

اداکارہ کے انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید