• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانا ہوگیا ہوں، مزید فلمیں نہیں بناؤں گا، مہیش بھٹ

مہیش بھٹ : فوٹو فائل
مہیش بھٹ : فوٹو فائل

بالی ووڈ کے ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اب پرانے ہوگئے ہیں اسی لیے مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔

مہیش بھٹ نے اپنے کیریئر میں 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا آگے فلمسازی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وقت میں بہت فلمیں بنائی ہیں اور میں اب خود کو ہدایتکاری کیلئے مناسب نہیں سمجھتا، میرے نزدیک میری کہانیاں اور میرا انداز آج کے دور کیلئے پرانا ہوگیا ہے۔

مہیش بھٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ نئے فلمسازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، تاکہ وہ فلم انڈسٹری میں نئی کہانیوں سے نئے رجحانات قائم کریں۔

ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم سڑک 2 ان کی ڈائریکشن میں بننے والی آخری فلم ہوگی، جس کے بعد وہ مزید ہدایت کاری نہیں کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید