• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے کارلوس سینز نے ڈاکار ریلی کی کار کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا

اسپین کے کارلوس سینز نے ڈاکار ریلی کی کار کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا، وہ 61 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے عمر رسیدہ ترین ڈرائیور بن گئے، موٹر سائیکل ایونٹ رکی برابیک کے نام رہا۔

سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا 11واں مرحلہ کارلوس سینز کے نام رہا، وہ اس ایونٹ میں 4 مرحلوں میں فتح حاصل کرکے مجموعی برتری کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔

کارلوس سینز 61 سال کی عمر میں ڈاکار ریلی جیتنے والے عمر رسیدہ ڈرائیو بھی بن گئے۔

رکی برابیک نے موٹر سائیکل کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا، وہ دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اسپین کی خاتون رائیڈر کرسٹینا لائٹ ویٹ چیلنجر کلاس میں فتح حاصل کی، وہ 2001 کے بعد اس کیٹیگری میں ٹائٹل جیتنے والی دوسری خاتون رائیڈر بھی بن گئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید