• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

محسن نقوی - فوٹو: فائل
محسن نقوی - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسکول کرکٹ سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کا اوپننگ میچ ہفتے کو بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کے درمیان ہوگا۔

دوسرے سیزن کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔ 

افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید