• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کی ہٹ دھرمی، دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا

بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کے حکام کی ہٹ دھرمی اور دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا۔

اخبار نے سوال اٹھایا کیا کہ ہاکی میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ منظور ہے جبکہ کرکٹ میں انکار ہے، یہ الگ اصول کیوں ہے؟

اخبار نے لکھا کہ ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان سے مقابلہ قبول ہے، لیکن پاکستانی حکام سے ہاتھ ملانے اور ٹرافی لینے سے انکار کیا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار نے لکھا کہ بھارت کے دیگر کھلاڑی پاکستانیوں سے ہاتھ ملاتے ہیں، صرف کرکٹرز کو روکنے کی منطق کیا ہے؟

اخبار کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف الگ رویہ کھیل میں سیاسی نفرت کو فروغ دیتا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ ملانا بھارت میں حب الوطنی کے خلاف کیوں سمجھا جانے لگا؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید