• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی پر ثناء جاوید نے کس ڈیزائنر اور کتنے کا جوڑا پہنا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے ہفتے کی صبح (آج) شادی کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی مختصر تقریب میں رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی۔ تاہم سابق کپتان کی گھر والوں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی کیونکہ ان کے اہل خانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔

شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ثناء جاوید کو شادی کے موقع پر سفید اور ہلکے گلابی امتزاج کے لباس اور ہلکے میک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں پاکستانی معروف ڈیزائنر حسین ریحار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔

شعیب ملک اپنی دوسری شادی  پر سفید رنگ کی شیروانی اور میچنگ شال میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں ہونے والی شادی کے موقع پر بھی سفید رنگ کی شیروانی میچنگ شال کے ساتھ زیب تن کی تھی۔

حال ہی میں ہونے والی ان کی شادی کے لُک نے ماضی کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے  کہا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں اس لیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے شعیب ملک سے ’خلع‘ لی ہے ۔

خاص رپورٹ سے مزید