پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے تک شہباز شریف سے بہت کچھ سیکھنے کے دعویدار بلاول بھٹو بازاری زبان پر اتر آئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے پیسا بہاؤ پنجاب تمہارے فریب میں نہیں آنے والا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کا لاہور میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی کارکن میرا ساتھ دیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگ دہشت کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔