• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

160 لٹر ملاوٹی دودھ، 35لٹر مشروبات اور دیگر اشیاء تلف ،بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں، ملک شاپس، مکھانہ یونٹس، سپر سٹورز اور سویٹس اینڈ بیکرز کی انسپکشن کے دوران فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے، 160لٹر ملاوٹی دودھ، 35 لٹر ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس، ایک کلو ناقابل سراغ اجزاء تلف کردیے گئے،تفصیلات کے مطابق ملتان میں اڈہ نہالے والا بوسن روڈ پر ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور غذائیت کی کمی پائے جانے پر 30 ہزار روپے، شامی روڈ جٹالہ ٹاؤن میں مکھانہ یونٹ کو فوڈ آئٹمز کی پیکنگ کیلئے آلودہ تھیلوں کا استعمال کرنے، حشرات کی بھرمار ہونے پر 15 ہزار، چوپر ہٹہ کبیروالا میں سپر سٹور کو ایکسپائری کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر 12 ہزار ، کچا کھوہ میں عبدالحکیم روڈ پر کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ نمک اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر 16 ہزار روپے ،مخدوم عالی لودھراں میں سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10 ہزار جبکہ اڈہ پرمٹ پر ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر 4ہزار، چک نمبر 122میلسی میں سپر مارٹ کو ایکسپائری کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر 10 ہزار جبکہ امجد ٹاؤن بوریوالا میں دیسی گھی پروڈکشن یونٹ کو سیمپل فیل ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
ملتان سے مزید