پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر ہوگئی۔
شوکت محمود کے این اے 163 بہاولنگر سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ ہوں گے۔
صنم جاوید نے این اے 119، این اے 120، پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
صنم جاوید اور شوکت محمود کے کاغذات نامزدگی ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے مسترد کردیے تھے۔