آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسپرٹ آف کرکٹ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے رن لینے کی کوشش کی تو اس دوران وہ گر گئے۔
اس موقع پر آسٹریلوی فیلڈرز نے آسانی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ویسٹ انڈیز کے بیٹر کو رن آؤٹ کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈر بیٹر کو آؤٹ نہ کر کے آسٹریلوی ٹیم خود کو اچھا ثابت کرسکتی تھی۔