کراچی (این این آئی)کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔