رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا قوم کو مایوس کرنے کی کوشش ہے۔
کراچی میں ملیر کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ سزا ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف ظلم کا بدلہ ووٹ کی صورت میں لینا ہے۔