• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے: عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ — فائل فوٹو
عالیہ حمزہ — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اربابِ اختیار کو پتہ نہیں کونسی بات بری لگی کہ مقدمات پر مقدمات بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو یاد بھی نہیں کتنے مقدمات درج ہو چکے، ہر شہر میں مقدمہ ہے۔

عالیہ حمزہ کے مطابق یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں ایف آئی آر کی جاتی ہے۔ کل شام بھی میرے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید